اسلام آباد:(پوائنٹ پاکستان) ٹی وی تجزیہ کار و کالم نویس ایاز امیر کی عمران خان کے منہ پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ایکسٹینشن سمیت کئی فیصلوں پر کڑی تنقید ، کہا کہ آپ قانون بنا گئے کہ تین سال والا چھ، سات سال رہ سکتا ہےآفیشل کئی ہوتے ہیں لیکن ایک سے ایسا عشق کیوں کہ سیکورٹی، سیاست سب ہی اس کے حوالے کر دیا۔
ایاز امیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جو کھلواڑ ہوا اس میں عمران خان کا بھی حصہ ہے جنہوں نے پاکستان کو پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کر دیا، اس تنقید پر خان صاحب مسکرا دئیے یہ مسکراہٹ بڑی مثبت تبدیلی ہے تنقید کرنے والوں کو اپنا دشمن نہ سمجھا کریں آپکے اصل دشمن تو وہ ہیں جو خوشامد کرتے ہیں pic.twitter.com/AkjrfZDwoM
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) June 30, 2022
ایاز امیر نے پی ٹی آئی کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کو پراپرٹی ڈیلروں کے حوالے کیا۔
خان صاحب راوی ریور اربن فرنٹ جیسی خباثتیں آپکو ذہن سے نکالنا ہونگی، اس ملک کی ساری زمین ختم ہوجائیگی لیکن ڈی ایچ ایز( DHAs) کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، آپ نے تو ہمیں پراپرٹی ڈیلروں سے نجات دلانی تھی لیکن ہم پر مزید مسلط کر دیا، لیکن آپکے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی آپشن ہے بھی نہیں۔
ایاز امیر نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف سازش امریکہ سے نہیں اسلام آباد کے ساتھ والے شہر سے ہوئی،مشورہ دیا کہ امریکہ تو بہت دور ہے جنہوں نے سازش کی ان کا کھل کے نام لیں ۔
پی ٹی آئی کے ایک سیمینار سے خطاب میں ایاز امیر نے کہا کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دی اور ان کی حکومت میں ہر طرف پراپرٹی ڈیلرز کے مزے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے رجیم چینج آپریشن سیمینار میں سینئر صحافی ایاز امیر کی نام لیے بغیر اسٹیبلشمنٹ، جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن، اور عمران خان کی طرف سے ایکسٹینشن دیے جانے پر کڑی تنقید ، خان صاحب پراپرٹی ڈیلروں کو ہم پر مسلط کرنے پر آپ ذمہ دار ہیں یہ آپکی legacy رہے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ “میں شہباز شریف اور حمزہ کو برداشت نہیں کرسکتا، میں زرداری اور اسکے فرزند کو برداشت نہیں کر سکتا، آپ نے جس طرح رجیم چینج کے خلاف مزاحمت کی یہ تاریخی ہے، ہر کلاس آپکے ساتھ کھڑی ہے، آپکے دانشور وزیراعلی نے سیمنٹ فیکٹریوں کے نام پر تباہی پھیر دی۔ہمیں سیمنٹ کے عذاب سے بچائیں لیکن آپ کے دانشور وزیراعلی نے 14 سیمنٹ فیکٹریوں کی اجازت دی، پاکستان میں جو کھلواڑ ہوا ہے ماشااللہ خان صاحب آپ کا بھی اس میں خاصا حصہ ہے۔”
ان کے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سامنے بیٹھے مسکراتے اور پہلو بدلتے رہے۔
ایاز امیر نے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ جب سے آپکو لات لگی ہے آپ چی گویرا بن گئے، ہماری خواہش ہے کہ اب آپ چی گویرا بنے رہیں۔
ایاز امیر کا کہ خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے،
پاکستان کی زمین کم پڑ جائے گیDHA کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ایاز امیر صاحب
یقین مانیں عام آدمی بھی جانتا ہے کہ کیا ہوا اور کہاں سے ہوا۔ ۷۵ سال سے چلنے والا ڈرامہ ختم ہونے کو ہے اب انشا اللہ۔ pic.twitter.com/9l9HQITArb
— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib) June 30, 2022




