اسلام آباد:( پوائنٹ پاکستان) شاہد اورکزئی کی مفتی منیب الرحمان کو غیر مسلم قرار دینے کی درخواست پر سماعت جمعرات کو ہوئی ، درخواست گزار کی عدم حاضری پر عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کر دی ، چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے خلاف درخواست خارج کر دی ۔




