لڑکیاں کافی مذاق اڑایا کرتی تھیں، فاروق ستار نے اپنی جوانی کا قصہ سنا دیا

کراچی:(پوائنٹ پاکستان ) سنیئر سیاستدان فاروق ستار نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق چند انکشافات کیے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں فاروق ستار نے بتایا کہ شروع میں جب میڈیکل کالج میں سیاسی جماعت سے منسلک تھا،تب کالج کی لڑکیاں کافی مذاق اڑایا کرتی تھیں، تنگ کرتی تھیں ۔
فاروق ستار نے مزید بتایا کہ لڑکیاں ملاقات کے لیے وقت بھی مانگتی تھیں لیکن میرے پاس وقت کی کمی ہوتی تھی۔ دوران انٹرویو انہوں نے مزید بتایا کہ بعدازاں جن لڑکیوں کے متعلق سوچ رکھا تھا، میرے میئر بننے تک ان کے بچے ہوچکے تھے اسی لیے دل کے ارمان دل میں ہی رہ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں