وہاڑی(مانیٹرنگ ڈیسک پوائنٹ پاکستان)پولیس تھانہ لڈن کے کرائم فائٹر تھانیداروں وقاص گھمن اور راؤ یاسر نواز کا ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایات پر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن زہریلی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ 210لیٹر زہریلی دیسی شراب جبکہ ملزم کے قبضہ سے ایک عدد رائفل 7mmبرآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ملزم نے زہریلی شراب نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فروخت کرنا تھی
شہریوں کا پولیس تھانہ لڈن میں تعینات کرائم فائٹر تھانیداروں وقاص گھمن اور راؤ یاسر نواز کی زبردست کاروائی پر زبردست خراج تحسین ,نیو ائیر نائٹ کے موقع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کردیا گیا ہے اسٹنٹ سب انسپکٹر وقاص گھمن کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو*
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کے بہادر جوانوں نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فروخت ہونے والی 210 لیٹر زہریلی شراب پکڑ لی گئی جبکہ ملزم کے قبضہ سے رائفل 7mmبھی برآمد کرکے مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ملزم کی شناخت طاہر عرف کالی قوم بلوچ سکنہ شریف آباد لڈن کے نام سے ہوئی ملزم نے زہریلی شراب نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فروخت کرنا تھی, اس موقع پر اے ایس آئی وقاص گھمن کا کہنا تھا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنا اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے




