لاہور ایس ایچ اوز/ تقرر و تبادلے

لاہور (پوائنٹ پاکستان)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے لاہور کے 14 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انٹرویوز کے بعد نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے آرڈر جاری کیے۔ سب انسپکٹر عمران پاشا پولیس لائنز سے ایس ایچ او مغلپورہ تعینات۔ سب انسپکٹر یاسر بشیر پولیس لائنز سے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن تعینات۔ انچارج چوکی نادرآبادسب انسپکٹر غلام حسین ایس ایچ او شیراکوٹ تعینات۔
ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن انسپکٹر رضا ذاکر ایس ایچ اوشادمان تعینات۔ سب انسپکٹر عدیل انجم تھانہ اسلامپورہ سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن تعینات۔ انسپکٹر خدا بخش پولیس لائن سے ایس ایچ او رائیونڈ سٹی تعینات۔انسپکٹر طارق پرویز پولیس لائنز سے ایس ایچ او شمالی چھاؤنی تعینات۔
انسپکٹر عاصم رفیع کو ایس ایچ او ڈیفنس سی تعینات کر دیا۔ سب انسپکٹر فہیم امداد ایس ایچ اوماڈل ٹاؤن تعینات۔ سب انسپکٹر نعیم اللہ کو ایس ایچ او نشتر کالونی تعینات کر دیا۔ سب انسپکٹر قادر علی پولیس لائنز سے ایس ایچ او ہیئر تعینات۔ انسپکٹر جاوید اقبال کو ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن تعینات کر دیا۔ انسپکٹر اظہر نوید ڈی آئی جی آپریشنز آفس سے ایس ایچ او ڈیفنس اے تعینات۔ ایس ایچ او نشترکالونی انسپکٹر محمد اکرام کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا۔ ترجمان آپریشنز ونگ
ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان کا تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم۔

اپنا تبصرہ بھیجیں