عمران خان کی حکومت کا خاتمہ، انجنئیر نے دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی

مردان : ( پوائنٹ پاکستان) بخشالی سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ انجنئیر نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد میاں محمد شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے پر دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار لی جس پر اسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچادیا گیا، جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشتاق علی خان نامی انجنئیر کئی سالوں سے کویت میں ملازمت کرتاتھا اور کچھ عرصہ قبل چھٹی پر پاکستان لوٹا تھا۔ 4 بچوں کے باپ بخشالی کے نوجوان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کافی افسردہ تھے اور سمجھ رہے تھے کہ اب اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔ کچھ دن قبل جب شہباز شریف نے بطور وزیراعظم حلف اٹھایا تو وہ دلبرداشتہ ہوگئے اورپستول سے اپنی سر میں گولی فائر کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ، مجروح کو فوری طورپر ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
ڈاکٹروں کےمطابق مشتاق کی حالت کافی تشویشناک ہے گولی لگنے سےان کے دماغ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
خاندانی ذرائع کے عمران خان حکومت کے خاتمہ کی وجہ سے ہی مشتاق خان نے خود کو ختم کرنے کا یہ قدم اٹھایا۔
اہل علاقہ کے مطابق مشتاق خان ایک سنجیدہ اور حساس طبیعت کے مالک ہیں اور سامراجی قوتوں کےسخت خلاف اور ملک میں امن وامان، ترقی اور خودمختاری کا خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں