علی پور میں بااثر شخص نے 14 سالہ بچے کو پھانسی دے کر درخت سے لٹکا دیا

علی پور : ( پوائنٹ پاکستان) علی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے ، بااثر شخص نے 14 سالہ بچے کو پھانسی دے کر قتل کر دیا ۔ بکریاں گندم کے کھیت میں چرانے اور گندم چوری کرنے کا الزام لگا کر قتل کر دیا گیا۔

فیاض نامی بااثر شخص نے اپنے منشی کے ساتھ مل کر بکری کی رسی اتار کر بچے کے گلے میں باندھ کر گھسیٹا جس سے بچے کی موت واقع ہو گئی ، بعد میں بچے کی لعش کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا ۔
14 سالہ بچہ قرآن حفظ کر رہا تھا، مقتول بچے کا والد سعودی عرب میں مزدوری کرتا ہے ، بچہ آج جمعہ کے روز مدرسے سے چھٹی ہونے پر اپنے دوستوں کے ساتھ بکریاں چرانے گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں