صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کا33واں بورڈاجلاس منعقد۔
٭ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری واجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس شاہدہ فرخ،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن عامرحسین غازی،پروفیسرمحمودشوکت و مختلف محکمہ جات کے دیگربورڈممبران نے شرکت کی۔
٭ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہیلتھ پروفیشنلزکو زیادہ سے زیادہ بلاسودقرضے فراہم کرنے پرپنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کوسراہا۔
٭ ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن عامرحسین غازی نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ادارہ کی کارکردگی پیش کی۔
٭ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجا ب ہیلتھ فاو¿نڈیشن کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیا۔
٭ بورڈاجلاس کے دوران 32ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔
٭ بورڈاجلاس کے دوران 84ویں فنانشل اینڈ ٹیکنیکل اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی۔
٭ بورڈاجلاس کے دوران 8ویں ایچ آر کمیٹی کے منٹس کی منظوری دے دی گئی۔
٭ بورڈاجلاس کے دوران وفات پاجانے والے لونیزکیلئے اینڈوومنٹ فنڈقائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
٭ بورڈاجلاس کے دوران ملازمین پرپیڈاایکٹ2006کے اطلاق کی منظوری دے دی گئی۔
٭ بورڈ اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاو¿نڈیشن کے ملازمین کی مدت ملازمت میں مزیدتین سال کی توسیع کی جازت دے دی گئی۔
٭ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکااظہارخیال۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویڑن کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکو زیادہ سے زیادہ بلاسودقر ضے جاری کئے جارہے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے ذریعے جولائی2018سے اب تک پنجاب میں 790ہیلتھ پروفیشنلزکو باعزت روزگارکیلئے بلاسودقرضے جاری کئے گئے ہیں پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے ذریعے جولائی 2018سے اب تک ہیلتھ پروفیشنلزکو93کروڑروپے سے زائد کے بلاسودقرضے جاری کئے گئے ہیں
پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے ذریعے جولائی2022سے اب تک 45ہیلتھ پروفیشنلزکوبلاسودقرضے جاری کئے گئے ہیں جولائی 2022سے اب تک ہیلتھ پروفیشنلز کو ساڑھے پانچ کروڑروپے سے زائد کے بلاسودقرضے جاری کئے گئے ہیں
جولائی2018سے اب تک ہیلتھ پروفیشنلزکو بلاسودقرضوں کے ذریعے پانچ ہزارسے زائد بے روزگارافرادکو روزگارحاصل ہواہے
٭ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کوزیادہ سے زیادہ ہیلتھ پروفیشنلز کو بلاسودقرضے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
٭ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کو روڈشومنعقدکروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
Load/Hide Comments