سینئر ایڈووکیٹ و سابقہ ایم این اے ساہیوال میاں انوارلحق رامے کی چیف ایگزیٹو آفیسر میپکو اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر میپکو کےظالمانہ اقدامات کے خلاف ضلع کچہری میں پریس کانفرس

ساہیوال سے امجد کھوکھر کی رپورٹ
ساہیوال(پوائنٹ پاکستان ) تفصیلات کے مطابق سینئر ایڈووکیٹ و سابقہ ایم این اے میاں انوارلحق رانے نے پریس کرتے ہوئے کہا کہ میپکو میں دو لاکھ درخواستیں گھریلو کنکشن کی پینڈنگ پڑی ہیں اور ٹیوب ویل کے ڈیمانڈ نوٹس جمع ہیں لیکن اپریل سے دسمبر تک کوئی بھی بجلی کنکشن نہیں لگایا گیا۔ نااہلی اور بددیانتی کی بناء پر بروقت میٹریل نہیں خریداری نہیں کی گئی اور قیمتوں میں اضافہ ہونے کا بدنیتی سے انتظار کیا گیا تاکہ اتنا ہی کمیشن مل سکے اس تاخیری حربوں سے سی ای او میپکو اکرم الحق نے محکمہ اور گورنمنٹ کو کڑوروں کا نقصان پہنچایا۔میاں انوار الحق رامے نے مزید کہا کہ کمپنی کے ذمہ دار لوگ غیر پیشہ ورانہ انتقامی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں اور کمپنی میں بلاوجہ ٹرانفسر پوسٹنگ سے اودھم مچا رکھا ہے جس سے کمپنی کو لاکھوں روپے کا ٹی اے ڈی اے کی مد میں پیشہ ضائع ہوتا ہے۔سی ای او میپکو اکرام الحق عمر رسیدہ آدمی ہیں اور ذہنی طور پر کام کرنے کے قابل نہیں ہیں انکی تعیناتی سے لیکر اب تک دیہاتوں میں نہ ایل ٹی پرپوزل پر کام کیا گیا اور ناہی ٹرانسفامرز کی کپیسٹی بڑھائی گئی اور ناہی گرڈز کو اپ گریڈ کیا گیا اور ناہی نئے ٹینڈز نکالے گئے جس کی وجہ سے لائن لاسسز میں آضافہ ہوا جس کا بوجھ صارفین پڑرہا ہے۔ سی ای او میپکو نے تحریک انصاف کے لیے کانٹے بو دیئے ہیں جنوبی پنجاب بشمول ساہیوال ڈویثرن سراپہ احتجاج ہے ہیں۔آخر میں میاں انوارلحق رانے نے کہا کہ میرا اور کمپنی کے صارفین کا مطالبہ ہے کہ ان کرپٹ افسران کا نام ای سی ایل میں ڈال جائے اور نیب اور ایف آئی اے سے انکوائری کروا کے انکی گرفتاری عمل میں لائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں