سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے خلاف پروپیگنڈا، ریٹائرڈ فوجی افسر گرفتار

پشاور:( پوائنٹ پاکستان) پشاور کی ایک مقامی عدالت نے ریٹائرڈ فوجی افسر محمد رضا کی آرمی چیف اور چیف جسٹس کے خلاف ٹویٹس کرنے کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے محمد رضا نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی حکومت کے خاتمے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف نازیبا ٹویٹس کی تھیں۔

ملزم کو چار دن قبل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجینسی ( ایف آئی اے) پشاور نے حراست میں لیا تھا جس کے خلاف ضمانت کی درخواست پشاور کی مقامی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں