سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب نالے میں دھماکہ ۔۔

کراچی (پوائنٹ پاکستان)سرینا موبائل مارکیٹ کے پیچھے بطحی مسجد کے سامنے نالے میں دھماکہ ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دکانوں کے پاس موجود نالے میں دھماکے سے فرش کے حصے بھی اڑھ گئے -!!!’
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’خودکش حملہ آور ہوٹل کی پارکنگ میں گاڑی کے اندر ہی بیٹھا رہا۔ حملہ آور کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم فرانزک کے لیے رپورٹس بھیج دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ گیارہ کے زخمی ہوئے تھے۔ وزیر داخلہ کے مطابق فی الحال زخمی ہونے والے چھ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان کو مزید کارروائی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو داخلی طور پر غیر مستحکم کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے مگر پاکستان کی فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے مکمل طور پر چاق و چوبند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں