رپورٹ امجد کھوکھر
ساہیوال (پوائنٹ پاکستان )ساہیوال نواحی قصبہ کمیر میں مارچ 2007 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا الائیڈ وکیشنل ٹریننگ سنٹر قبضہ مافیا اور مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہو چکا ہے
ساہیوال تفصیلات کے مطابق کمیر کی مرد و خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ بدقسمتی سے کمیر میں الائیڈ وکیشنل ٹریننگ سنٹر بنایا گیا تھا جس کی بنیاد الائیڈ وکیشنل ٹریننگ سینٹر کے چیئرمین محمد جعفر بھٹی نے 30 مرلہ جگہ الائیڈ وکیشنل ٹریننگ سینٹر کو دے کر رکھویا گیا تھا جس کا مقصد غریب عوام کو ہنر مند بنانا تھا جس میں غریب لوگوں کی بچیاں اور بچے ہنر من کی تعلیم حاصل کر رہے تھے
سال2015 میں وی ٹی آئی پرنسپل نوید جاوید اور اس کی پرسنل سیکرٹری اکبری ناز نے اپنے اثر و رسوخ سے اس پر غیر قانونی قبضہ کر لیا تھا جس کا ان کے پاس کوئی قانونی ثبوت نہ ہے اسی دوران وی ٹی آئی نوید جاوید اور اس کی پرسنل سیکرٹری اکبری نازکی غلط حرکات اور نوجوان بچیوں کو ہراساں کرنا ان کا معمول بن چکا تھا اس کے بعد کچھ ہی عرصے بعد ہی وی ٹی آئی نوید جاوید نے الائیڈ وکیشنل ٹریننگ سنٹر بند کر دیا اور کروڑوں روپے کا قیمتی سامان بھی چوری کرکے فروخت کر دیا اس کے ساتھ ہی الائیڈ وکیشنل ٹریننگ سنٹر کی بلڈنگ کو اپنے ذاتی کاموں کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا کروڑوں روپے سے بننے والی بلڈنگ آج بدحالی کا شکار ہو چکی ہے جبکہ دوسری طرف الائیڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی فنڈنگ غیر قانونی طریقے سے وی ٹی آئی پرنسپل نوید جاوید اور اس کی پرسنل سیکرٹری اکبری ناز خرد برد کر کے بیت المال کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگا چکے ہیں جو کے غریب عوام کا حق مارا جا رہا ہے
مقامی مرد و خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ الائیڈ وکیشنل ٹریننگ سنٹر ناجائز قابض وی ٹی آئی نوید جاوید اور اس کی پرسنل سیکرٹری اکبری ناز سے فوری واگذار کروایا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے




