روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے. ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال

ساہیوال(امجد کھوکھر سے )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے کہاہےکہ نوجوان طلباء ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انہیں روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے سپیریئر کالج آف ساہیوال میں ٹریفک آگاہی سیمینار میں اساتذہ اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں طلباء کو روڈ سیفٹی کے متعلق مناسب ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ہیلمٹ کا استعمال حادثے کی صورت میں موٹر سائیکل سوارکو 80فیصد سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔ اٹھارہ سال سے کم عمر طلباء اور لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل کا استعمال ہرگز نہیں کرسکتے اور یہ قانوناً جرم بھی ہے۔ روڈ پر چلتے ہوئے ڈسپلن کو فالو کریں اور ایسے ہر اقدام سے بعض رہیں جن سے اپنی اوردیگر روڈ یوزرز کی جان کیلئے خطرے کا باعث بنتا ہو،تیز رفتاری سے اجتناب اورلین لائن کی پابندی پر عمل کریں۔ہمیں ایک مہذب معاشرےکا شہری ہونےکےناطےٹریفک قواعد و ضوابط کی پاسداری پرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔سمینار کےاختتام پرکالج انتظامیہ نےطلباء کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراس اقدام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں