رحمان ملک کورونا میں مبتلا، آئی سی یو منتقل، حالت تشویشناک

پوائنٹ پاکستان:(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہل خانہ نے رحمان ملک کے کورونا میں مبتلا ہونے اور انہیں نجی اسپتال کے آئی سی یو منتقل کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔

اہل خانہ کے مطابق کورونا وائرس سے سابق وزیر داخلہ کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں، عوام سے اُن کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں