دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی.پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی

فیصل آباد(پوائنٹ پاکستان)پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی مشینری وضروری سازوسامان الائیڈ ہسپتال کو فراہم کیا گیا ہے۔صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے ایک سادہ تقریب میں یہ عطیات میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کے حوالے کئے۔ڈی ایم ایس سروسز ڈاکٹر عماد ایوب، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر نائب صدر رانا ضیا احمد خاں اور دیگر ارکان وڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے بتایا کہ ہسپتال کو 20 بیڈمیٹرس، 150بیڈ شیٹس اور دو سی ٹی جی پروب(CTG PROBE) فراہم کئے گئے ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ اداکیا اور ہمیشہ سے صحت کے شعبہ میں ان کے گرانقدر تعاون کو سراہا۔ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں