خاتون کو دیگ میں ڈال کر زندہ جلا دیا گیا ویڈیو وائرل

سفاک شوہر نے غلط کام نہ کرنے پر بیوی کو دیگ میں ڈال کر جلا دیا۔بیٹی کے مطابق والد نے منہ پر تکیہ رکھ کر پہلے والدہ کو قتل کیا،ایک ٹانگ گھٹنے سے کاٹی اور گھیسٹا ہوا کچن تک لے گیا۔بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد والدہ کو زخمی حالت میں دیگ میں بٹھا کر اوپر سے ابلا ہوا پانی ڈالتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سننے والوں کے دل دہلا دئیے ہیں۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کراچی میں سفاک شوہر نے غلط کام نہ کرنے پر بیوی کو دیگ میں ڈال دیا۔خاتون کی لاش دیگ سے ملنے کی خبر علاقہ مکینوں تک پہنچی تو علاقے میں خوف و ہراس نے ڈیرے ڈال لیے۔ ۔یہ ہولناک واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فور میں واقع نجی اسکول میں گذشتہ روز پیش آیا جہاں 33 سالہ خاتون کو تشدد کے بعد دیگ میں ڈال کر جلا دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں