کراچی: پاکستان کے معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی کی ٹی وی ڈرامے ’جانِ جہاں‘ کے ذریعے سلور اسکرین پر واپسی ہورہی ہے۔
اداکار کا نیا ٹی وی ڈراما 22 دسمبر سے نشر کیا جائے گا اور ایک طویل عرصے کے بعد ان کی ٹی وی پر واپسی ہے۔
ڈرامے کو ردا بلال نے لکھا اور قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے۔
حمزہ علی عباسی پاکستان کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ 2019 میں انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں وہ بلال لاشاری کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں نوری نت کے مشہور کردار میں سامنے آئے جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔