جتنی گیس نکل رہی ہے اس حساب سے۔‘‘ حماد اظہر گیس صارفین کو صاف جواب دے دیا

اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، سردیوں میں دیگر سیکٹرز کو گیس روک کر گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے، دس سے گیارہ کارگو آئیں گے، سسٹم میں گیس کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔دوسری جانب ایم ڈی ایس ایس جی سی سے ملاقات کے بعد ایم این اے آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے کراچی کے ضلع جنوبی کے معاملات بہتر ہوجائیں گے،
ڈیفنس لیاری اور سائٹ کے لئے الگ سے لائن ڈالی جا رہی ہے، ایم ڈی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انڈسٹری کے اسٹے آرڈر کے خلاف سوئی سدرن عدالت کا راستہ اپنائے گا۔ آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ سوئی گیس حکام نے بتایا کہ 7 لاکھ غیر قانونی کنیکشنز ہیں، جس سے بلنگ کا نقصان ہو رہا ہے، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آئندہ سالوں میں سلینڈرز کے استعمال کی طرف جانا پڑسکتا ہے، کل سے پریشر میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں