جانوروں کے بیوپاری نوسربازوں کے ہتھے چڑھ گئے

بہاولنگر (پوائنٹ پاکستان) جانوروں کے بیوپاری نوسربازوں کے ہتھے چڑھ گئے نوسربازوں نے نشہ آور مشروب پلاکر 9 لاکھ سے محروم کردیا نیم بہوش متاثرہ بیوپاری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیے گئے تفصیلات کے مطابق بہاولنگر جانور فروخت کر کے واپس آنے والے بیوپاری نوسر بازوں کے ہتھے چڑھ گئے، دوران سفر بس میں نامعلوم نوسر بازوں نے بیوپاریوں کونشہ آور مشروب پلا دیا نشہ آور مشروب پینے سے بیوپاری بہوش ہوگئے انکے پاس موجود رقم 9 لاکھ روپے نوسرباز لے اڑے نیم بے ہوش بیوپاریوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سپتال منتقل کر دیا گیا نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے والے بیوپاریوں میں نعمان اور اقبال ہیں پولیس کا کہنا ہے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں