تاندلیانوالہ( بیورو رپورٹ )صحافیوں کے وفد کی ڈی ایس پی سے ملاقات،امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے وفد نے ڈی ایس پی عمران چدھڑ سے ملاقات کی اور چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ وفد میں سینئر صحافی ڈاکٹر محمد زکریا، مہر سرفراز وصلی،چوہدری شہزاد اختر۔اشفاق کنول،رانا عثمان طالب، ،اورنگ زیب عباس بھٹہ،ریحان بدر شامل تھے۔

وفد نے ڈی ایس پی کو شہر میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی کو وارداتوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایس پی نے صحافیوں کو یقین دہانی کروائی کہ اپنی تعیناتی کے دوران شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لئے ہر طرح سے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور میڈیا و صحافیوں کی کوریج سے استفادہ بھی کیا جائے گا۔جرائم کو کنٹرول کرنا ہی ہمارا واحد مقصد ہے جس کے لئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔




