اوکاڑہ:( پوائنٹ پاکستان) اوکاڑہ کے ینگ پور میں بیوہ خاتون کی زمین پر قبضے کا واقعہ، ڈی پی او اوکاڑہ نے پوائنٹ پاکستان کی خبر کا نوٹس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار اور ایس ایچ او گوگیرہ ملک طارق نے اظہار تشکر کیا ۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ ینگ پور میں بیوہ کلثوم اختر کی زمین پر کچھہ افراد نے فائرنگ کر کے قبضے کی کوشش کی جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ گوگیرہ ملک طارق صاحب کی ہدایت پر غلام صابر اے ایس آئی نے موقعہ پر پہنچے جس پر ملزمان بھاگ گئے اور انہوں نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جس پر بیوہ کلثوم اختر اور اہل علاقہ نے ڈی پی او فیصل گلزار،ایس ایچ او ملک طارق اور اے ایس غلام صابر کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے پوائنٹ پاکستان نے خبر ویب سائٹ اور اخبار میں شائع کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: بیوہ خاتون کی زمین پر بااثر افراد کا قبضہ ، پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ، خاتون کی دہائیاں




