بدبخت بیٹوں نے ماں کو گھر سے نکال دیا

کراچی:( پوائنٹ پاکستان ) کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ کی رہائشی 75 سالہ بیوہ جنت بی بی اپنا گھر ہونے کے باوجود در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق غلام محمد اور فہد نامی بیٹوں نے 75 سالہ ماں کیلئے زمیں تنگ کر دی۔ جس پر 75 سالہ بیوہ خاتون نے اپنے ویڈیو پیغام میں ڈی آئی جی ناصر آفتاب سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس کے زاتی ملکیتی گھر واقع کھنڈو گوٹھ میں بڑے بیٹے غلام محمد نے اپنے تالے لگا رکھے ہیں جبکہ خود احسن آباد میں اپنے گھر میں رہتا ہے لہٰذا جنت بی بی کا کہنا تھا کہ اسکے گھر کے تالے کھلوا کر دیئے جائیں تاکہ وہ گھر کا کچھ حصہ کرائے پر دے کر اپنا علاج معالجہ کروا سکے ۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسے اس کے بیٹوں سے تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ تالے توڑنے کی صورت میں اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں