انسانیت کی خدمت کے لیے پیسوں کی نہیں ٗجذبے کی ضرورت ہوتی ہے ادیب کالم نگار سماجی رہنما ذوالفقار قادری ذوالفقار ہالیپوٹو

میرپورخاص (پوائنٹ پاکستان) انسانیت کی خدمت کے لیے پیسوں کی نہیں ٗجذبے کی ضرورت ہوتی ہے ادیب کالم نگار سماجی رہنما ذوالفقار قادری ذوالفقار ہالیپوٹو روٹری کلب میرپورخاص سنٹرل میں کرونا کی وبا میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے ذوالفقار قادری،ذوالفقار ہالیپوٹو اور پیارے انو سولنگی کے اعزاذ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت روٹری کلب میرپورخاص سنٹرل کے صدر شیزادوملک نے کی تقریب میں معروف سوشل ورکر محمد بخش کپری، شہر کی معزز سیاسی وسماجی شخصیت پیر عزت حسین شاہ جیلانی، حاجی فقیر محمد میمن مولانا حفیظ الرحمن فیض، ڈسٹرکٹ بار کے صدر شوکت راہیموں جنرل سیکرٹری محبوب کیپری دھنراج ہوتوانی نوشابہ ناز معززین شہر صحافیوں اور روٹیرینز نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر شرکا نے مہمانوں انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کرتے ہوۓ کہا نیک اعمال اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو انکی زندگی میں ماننا انکو عزت دینا ہی بہتر ہے نہ اس کے دنیا سے جانے کے انتظار میں بیٹھا جاۓ۔ انکی زندگی میں انکی عزت افزاٸی کا مطلب انکی حوصلہ افزاٸی ہے اور دوسرے لوگوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے راغب کرنا ہے تقریب کے مہمان خاص ذوالفقار قادری ذوالفقار ہالیپوٹو نے تقریب کے شرکا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا انسانیت کی خدمت کے لیے بہت سارے روپوں کی ضرورت نہیں ہوتی بس جذبے لگن کی ضرورت ہوتی ہے اللہ پاک خود وسائل بنادیتا ہے تقریب کے آخر میں مہمانوں کو شرکا نے پھولوں کے گلدستے سندھی ٹوپی اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی

اپنا تبصرہ بھیجیں