ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے افتتاح کیا، نوجوان آرٹسٹوں سے گفتگو کی،حوصلہ بڑھایا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریئری محمد عارف و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
پاکستانی نوجوان دُنیا کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو لوہار منوا رہا ہے۔فرحت جبیں
شارٹ کورسسز کا مقصد نوجوان آرٹسٹوں کو تعطیلات میں فن سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء
الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس اپنی کارکردگی میں ایک مثالی ادارہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ فرحت جبیں
لاہور 15جون:ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء فرحت جبیں نے کہا ہے کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نوجوان آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے،عوام کا اس ادارہ پر اعتماد ٗ حوصلہ افراء ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔فرحت جبیں نے کہا کہشارٹ کورسسز کا مقصد نوجوان آرٹسٹوں کو تعطیلات میں فن سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے، الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس اپنی کارکردگی میں ایک مثالی ادارہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریئری محمد عارف ،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز صبح صادق، اکائونٹ آفیسر مظہر اقبال، پروگرام اسسٹنٹ محمود یعقوب،ڈئزائن اینڈ ڈسپلے آفیسر نوین روما و دیگر افسران بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ٗفنون لطیفہ کے 12شعبوں میں ٗتجربہ کار اساتذہ ٗکے زیر سایہ اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔شارٹ کورسسز میں ملک بھر سے سینکڑوں آرٹسٹ رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ہفتہ میں چار روز کلاسز ہونگی،10تا 25برس کے نوجوان آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو جلاملے گی۔




