کراچی: (پوائنٹ پاکستان) انٹیلیجنس بیورو (آئی بی ) کے انسپکٹر کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ڈائریکٹر آئی بی آپے سے باہر ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے آئی بی کے انسپکٹر کی کرپشن کی ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کی تھی جس پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ اور ان کی ٹیم نے اقرار الحسن پر حملہ کردیا۔ انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی) ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے اینکر پرسن اور ان کی ٹیم پر نہ صرف تشدد کیا بلکہ انہیں برہنہ کرکے نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے بھی لگائے گئے۔ اینٹلی جنس ایجنسی کے اہلکارتشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔
اقرار الحسن اور اس کی ٹیم کو آئی بی والوں نے ننگا کرکے مارا بھی اور اعضا تنازل پر بجلی کے جھٹکے(کرنٹ) بھی لگایا pic.twitter.com/SL1cpY0ndA
— Ahmed Waqar (@Ahmed_WB) February 14, 2022
تشدد کے باعث زخمی ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” سرعام” کے اینکر پرسن اقرار الحسن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے سر میں کئی ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ سمیت پانچ آئی بی افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔