’’ اسی لیے آپ سے پیار ہے‘‘ عامر لیاقت کا وزیر اعظم کو شاندار خراج تحسین، عمران خان کے اقدام نے سب کے دل جیت لیے

کراچی (پوائنٹ پاکستان) پارٹی کی تنظیمیں تحلیل کرنے پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا وزیر اعظم کو خراج تحسین۔ عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پارٹی میں جمہوریت قائم رکھنے اور اپنی ہی جماعت کا احتساب کرتے ہوئے پارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے پارٹی تنظیمیں تحلیل کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ اپنے لیڈر اور پارٹی چیئرمین وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پارٹی میں جمہوریت قائم رکھنے کے لیے اور اپنی ہی جماعت کا احتساب کرتے ہوئے پارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم کے یوزر نیم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو اسی لیے وزیر اعظم سے پیار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں