اسلام آباد پریس کلب الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ، صحافی گتھم گتھا ہو گئے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد:(پوائنٹ پاکستان) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں جاری سالانہ الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی کی وجہ سے صحافیوں کے درمیان لڑائی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سالانہ انتخابات جاری ہیں۔ الیکشن کے دوران صحافیوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے، صحافی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، صحافیوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگانے کی وجہ سے لڑائی کے دوران صحافیوں نے مار پیٹ شروع کر دی جس کی وجہ سے کئی صحافی زخمی بھی ہو گئے، پریس کلب میں دھاندلی کی وڈیو سمیت صحافیوں کی لڑائی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں اور ہاتھا پائی بھی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں