وہاڑی (ڈسٹرکٹ بیورو چیف محمد اقبال انجم ) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آبادی کو وسائل کے مطابق رکھنا ہے تاکہ ہمارا ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے آبادی میں بے ہنگم اور بے جا اضافہ بہت سے مسائل کا سبب بنتا ہے جس سے عوام کو سہولیات کی مناسب فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے ہمیں لوگوں میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنی ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر انداز سے پرورش اور تعلیم وتربیت کر سکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں محکمہ بہبود آبادی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر چوہدری عاصم ہدایت،ڈاکٹر احمد نواز عابد علی گل، وقاص حسن، حافظ یاسر عرفات، محمد بلال، ریاض احمد اطہر خان، ضیم رشید، سجاد حسین، امجد حسین اور دیگر افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی کارکر دگی کو سراہا اور کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا جب تک اسکی آبادی اوروسائل میں توازن نہ ہو۔ محکمہ پاپولیشن آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام الناس کو زیاد ہ سے زیادہ آگاہی دے۔




