میرپورخاص ( پوائنٹ پاکستان) ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن نے کہا ہے کے جمھوری عمل انصاف پسندی کی نشانی ہے اس سے محنت کرنے اور لوگوں سے میل جول رکھنے والے افراد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے ایوان صحافت میرپورخاص کے نو منتخب عہدیداران کو ایوان صحافت پہنچ کر مبارک باد دیتے ہو ئے کیا اس موقع پر ایوان صحافت کے صدر سردار محمد وارث خاصخیلی، جرنل سیکریٹری اظہر چڈڑ، اطلاعات سیکریٹری بابو شرف الدین لغاری اراکین ایم ایم سی فلک شیر ، ھاشم شر، بابر حسن، طارق پھنور، علی اور دیگر موجود تھے.
انہوں نے کہاکے قلم ایک طاقت ور ہتھیار ہے جسے استعمال کر کے شھر اور عوام کے حقوق حاصل کیئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کے میرپورخاص کے صحافیوں کی شھر کی بہتری کے لیئے دی گئی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انتظامیہ شھر کی بھتری کے لیئے کوشاں ہے انتظامیہ کے لیئے صحافیوں کی جانب سے نشاندھی کے بعد بھی چیزیں بھتر بنانے کا سببب بنتی ہیں
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کو مخاطب ہو تے ہو ئے کہا کے ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے دیگر مختلف محکموں میں خالی پڑی ہوئی 1 سے 4 گریڈ کی پوسٹوں کے لیئے جن بھی امیدواروں نے اپلائی کیا تھا ان کے انٹرویوز کی تاریخ جلد شایع کیا جائیں گے جب کے ڈسٹرکٹ ھیلتھ آٰفیس کی پوسٹوں کے انٹر ویوز 10 جنوری سے14 جنوری تک لئے جائیں جائیں گے جس میں ڈرائیور، نرسنگ، اوٹی اٹینڈنٹ تعلقہ ڈگری کے 10 جنوری 2022 کو لیب اٹینڈنٹ، اٹینڈنٹ، وارڈ سرونٹ / وارڈ بوائے تعلقہ جھڈو کے 11 جنوری 2022 کو ڈینٹل اٹینڈنٹ، نائب قاصد، دائی تعلقہ کوٹ غلام محمد اینڈ سجاع آباد کے 12 جنوری 2022 کو مالھی، چوکیدار، سینیٹری پیٹرول تعلقہ سندھڑی اینڈ حسین آباد کے 13 جنوری2022 کو جب کے سینیٹری ورکر اینڈ سکیورٹی گارڈ تعلقہ میرپورخاص کے انٹر ویوز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک نیو ڈسٹرکٹ ھیلتھ ھوسپیٹل میرپورخاص میں لیئے جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کے انٹرویوز میرٹ اور شفافیت کے بنیاد پر لیئے جائیں گے بھرتی میں میرپورخاص کا ڈومیسائل رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی. دیگر محکموں کے 1 سے 4 گریڈ کے انٹٽر ویوز 14 تاریخ کے بعد لیئے جائیں گے جس کا شیڈول جلد شایع کیا جائے گا.




