کراچی:( پوائنٹ پاکستان) کراچی کے علاقہ گلشن حدید میں پولیس افسر کے بیٹوں نے پڑوسی اور اس کے خاندان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کے بیٹوں سمیت دس کے قریب افراد نے پڑوس میں موجود فیملی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،مسلح افراد نے گھر میں موجود خواتین کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،
گلی میں موجود بچوں کی لڑائی پر پولیس افسر کے بیٹے طیش میں آگئے اور پڑوسی کی فیملی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، پوائنٹ پاکستان کو موصول ہوئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاندان کے تین افراد شدید زخمی ہیں۔




