پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا-

لاہور(پوائنٹ پاکستان) صوبائی وزیر تعلیم سکولز مراد راس نے چھٹیوں سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے تاریخ بارےبتا دیا۔ ڈاکٹر مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پنجاب کے تمام سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 23 دسمبر سے شروع ہونگی اور 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔

اس دوران تمام نجی و سرکاری سکولزحکومتی اعلان کے مطابق بند رہیں گے۔ ڈاکٹرمرادراس نے اپیل کی تمام طلبہ و طالبات کورونا ویکیسن لگوائیں اور کورونا ایس او پیز پرمکمل طورپرعملدرآمد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں