سیالکوٹ:(پوائنٹ پاکستان ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چئیرمین ایئر سیال ائیرلائن فضل جیلانی نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے وہ کشمیری عوام کی عالمی سطح پر سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے. بھارتی افواج کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے لیکن کشمیری عوام ان مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے اور اپنے حق خود ارادیت کے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں یہ آزاری کے متوالے پر عزم اور حوصلے جواں ہیں. تاہم بھارتی مظالم پر مہذب دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے.

کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار داد کا نامکمل ایجنڈا ہے. مسئلہ کشمیر کا واحد حل ان کو حق ارادیت دینا ہے. کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی. افواج پاکستان نے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی ضامن ہے.جو ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں جن کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے. کشمریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا گیا. آخر میں کشمیر کی آزادی اور ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی.




