وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو وزارت قانون کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری‎

اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان )وفاقی وزیرفواد چودھری کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین نے وزارت قانون و انصاف کا اضافی عہدہ سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے وزارت قانون و انصاف کا دورہ کیا ہے ،جہاں سیکریٹری وزارت قانون و انصاف اور وزارت کے دیگر حکام نے وفاقی وزیر اطلاعات و قانون کا استقبال کیا۔ سیکریٹری وزارت قانون نے وفاقی وزیر کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں