کراچی(پوائنٹ پاکستان) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بے شک سندھ کو اپنا صوبہ نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کا صوبہ ہے۔ گذشتہ ساڑھے تین سال کے دوران وزیر اعظم صرف 4 سے 5 مرتبہ چند گھنٹوں کے لئے ہی سندھ آتے ہیں۔
وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے اسپتال دیکھ کر تکلیف تو ہوگی ،وزیراطلاعات سندھ کا پریس کلب میں خطاب
وہ جمعہ کو کراچی پریس کلب کو گرانٹ دینے کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال اور میڈیا سے گفتگو کرررہے تھے اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،سیکریٹری رضوان بھٹی نے صوبائی وزیر خوش آمدید کہا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے 5 کروڑ روپے گرانٹ کے چیک بھی کلب کی باڈی کے حوالے کیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سندھ چند گھنٹوں کے لئے نہیں چند دنوں کے لئے یہاں آئیں۔وزیر اعظم خالی اور خیالی اعلانات کرنے کی بجائے عملی طور سندھ کے لئے منصوبے دیں ۔
وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے اسپتال دیکھ کر تکلیف تو ہوگی ۔وزیراعظم تھر جانے والی شاہراہ پر بھی سفر کریں جو پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے تعمیر کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم این آئی سی وی ڈی بھی دیکھیں جہاں پورے ملک کے عوام کا مفت علاج ہوتا ہے۔فائر بریگیڈ ہوں یا گرین لائیں منصوبہ یہ سابقہ وفاقی حکومت کے منصوبے تھے، جس پر موجودہ نااہل وزیر اعظم اپنی تختیاں لگا رہا ہے۔ گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں موجودہ نالائق اور نااہل حکومت نے کراچی کے لئے ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں گیس میں پیدا ہوتی ہے لوگوں کو فراہم نہیں کی جارہی ۔وزیرا عظم 6 مہینے تک مزار قائد نہیں گئے تھے میں نے ایک خاتون کے ذریعے وزیراعظم سے گزارش کی تھی کہ وہ مزار قائد پر آئے گرین لائن کا منصوبہ ن لیگ نے شروع کیا تھا اور مکمل ان کے دور میں ہورہا ہے ۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا منصوبہ بھی ن لیگ کا تھا ۔انہوں نے کہاکہ حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ ان منصوبوں کا کریڈٹ یہ خود لے رہے ہے ۔موجودہ نالائق حکومت نے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا ہماری ذمہ داری ہے کہ صوبے کے پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کی مدد کریں ۔صحافیوں کو بہت مشکلات ہے اور بہت سے صحافی بے روزگار ہوئے ہے ۔ہمارے صوبے کے حالات ایسے نہیں کہ گرانٹ کم کریں ہم اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہے اور کرتے رہیں گے ۔
٭٭٭٭٭




