لاہور:معروف ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کی لڑکی سے زیادتی، مقدمہ درج

لاہور:(پوائنٹ پاکستان) معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے ایک لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ شائستہ طالب نے پولیس کو بتایا کہ ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے گلبرگ کے ہلٹن ہوٹل بلایا، ہلٹن ہوٹل کے کمرہ نمبر 503 میں بھولا ریکارڈ نے زبردستی مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

دوسری جانب غالب مارکیٹ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر زناء باالجبر کا مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں