فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور:(پوائنٹ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کی ہے کہ ‏سوشل میڈیا پر ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت, بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔


واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی فردو س عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں