شہریوں کو کروڑوں روپےکافراڈ کرنے والی خاتون کو گرفتار

اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان )کراچی سے کروڑوں روپےکافراڈ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا جس پر ملزموں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزموں کے اشتہاری ہونے پرکوہسارپولیس نےکراچی میں کارروائی کی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم جعلی دستاویزت پرمختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلواتے رہے اور روحانی حساب کتاب بتا کرلوگوں کوپراپرٹی فروخت کرنےکا مشورہ دیتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم کئی لوگوں سے فراڈ میں ملوث ہیں جبکہ ملزموں نے ایک شہری سے32 کروڑمختلف طریقوں سے نکلوائے۔پولیس کا بتانا ہےکہ خاتون کی کراچی سے گرفتاری کے بعد ملزمہ کو اسلام آباد شفٹ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں