سولہ سال بعد قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

سمندری .(پوائنٹ پاکستان) تفصیلات کے مطابق 2006 میں تھانہ صدر سمندری میں درج مقدمہ نمبری250 قتل کی دفعات کے تحت 6 کس ملزمان کے خلاف درج ہوا۔جن میں سے ایک ملزم قتل کرنے کے بعد سعودی عرب فرار ہوگیا تھا ایس ایچ او صدر سمندری نے سی پی او فیصل آباد، ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد اور ڈی ایس پی صدر سرکل تاندلیانوالہ کی رہنمائی پر ایک ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات ایک کر کے ملزم کو پندرہ سال بعد فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔بیٹے کے قاتل کی گرفتاری پر مقتول کے باپ سمیت 211 گ ب کے دیگر لوگوں نے ایس ایچ او صدر سمندری اور ڈی ایس پی سرکل صدر ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارکردگی عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں