ساہیوال۔۔میں خدمتِ خلق کوعبادت سمجھتا ہوں۔خُرم باوُ۔پی۔جے۔

ساہیوال(پوائنٹ پاکستان ) تفصیلات کے مطابق محلہ فرید گنج کرسچن کالونی میں 25 /دسمبر کوکرسمس ڈے کے موقع پر سہیل ہدایت کھو کھر مسیح کی سرپرستی میں ایک پُروقار تقریب میں کرسمس کاکیک کاٹا گیا اس پُر جوش ۔اورپُروقار تقریب میں بطور مہمان ِ خصوصی خُرم باوُ۔پی ۔جے نے خصوصی شرکت کی
اس شاندار تقریب میں تمام مسیحی برادران نے آئندہ انتخابات میں خرُم باوُ کی مکمل حمایت کا کُھلا اعلان کیا تقریب میں خطاب کرتے ہوئے خرم باوُ نے کہا کہ میں مقامی طور پر اسی علاقے کا رہنے والا اور تمام مسیحی برادران کے ہر دُکھ سکھ میں شریک ہونے اور خدمتِ خلق کو عبادت جانتے ہو ئے ادا کروں گا اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہوکر حلقے کے ترقیاتی کاموں کے لئے موُثر کردار ادا کروں گا اور آخر میں امیدوار برائے سٹی چیئر میںن خُرم باوُ پی ۔جے ۔اور جٹ براردان نے کامیاب تقریب کروانے پر مسیحی برادران کو خراجِ تحسین پیش کیااس تقریب میں چوہدری محمد سلیم۔جاوید پہلوان۔۔چوہدری سعود۔شکیل ۔ملک جاوید لاہوری۔عابد منیرجٹ۔عمران کھوکھر۔ عامر کھوکھر۔لکھن .جٹ۔جیمس بھٹی ۔اسلم بھٹی۔کیلاش اُٹھوال۔جمیل جٹ۔عدیل جٹ۔کاکوجٹ ۔چاندی جٹ۔داوی جٹ.آفتاب جٹ کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں