اسلام آباد (پوائنٹ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اٹھارہ اکتوبر کے موقعے پر سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
سانحہ کارساز کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق آئین کو اصل شکل میں بحال کرکے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے عظیم قربانیاں دیں لیکن آمروں کے ساتھ کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی آج بھی پارلیمان کی بالادستی اور قانونی کی حکمرانی کے لئے جنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لئے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جیالوں نے اپنی جانیں قربان کیں لیکن سچ اور حق کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے نہ ہی محترمہ شہید کا راستا روکنے دیا، پیپلزپارٹی محترمہ شہید کے مشن اور رہنماء اصولوں پر گامزن ہے۔




