اسلام آباد:(پوائنٹ پاکستان) سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں۔
شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ شعیب اختر نے کہا کہ میرا سب کچھ میری ماں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔پوائنٹ پاکستان ٹیم کی دعائیں شعیب اختر کے ساتھ ہیں اللہ انکی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔




