بھلوال : ( پوائنٹ پاکستان) دو چچا زاد بھائیوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر جھگڑا ہو گیا ، چھڑانے کی کوشش کرنے والا تیسرا کزن جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی کالج بھلوال کا طالب علم نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جا رہا تھا راستے میں درزی کی دکان پر اس کے دونوں کزن کے درمیان ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بارے میں بحث جاری تھی جو لڑائی میں بدل گئی۔
ایک کزن پی ٹی آئی کا سپورٹر تھا جبکہ دوسرا ن لیگ کا سپورٹر تھا ، نوجوان نے چھڑانے کی کوشش کی تھی، ایک قینچی نے دوسرے کو مارنے کے لیے پھینکی جو بدقسمتی سے اس بچے کی گردن کے آر پار ہوگئی اور یہ نوجوان فوت ہو گیا۔




