جہلم (عبدالمنان- پوائنٹ پاکستان ) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد جہلم شہر سے دیگر اضلاع سمیت مضافاتی علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانے اضافے سے غربت عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا دفتر غیر فعال، ہو شرہا مہنگائی نے غریب افراد سمیت متوسط طبقہ کے افراد کو ذہنی مریض بنا دیا ، ٹرانسپورٹروں کی طرف سے کرایوں میں 40 فیصد اضافہ کرکے مسافروں کی زندگیاں عذاب بنا دی گئیں،
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سستی، کاہلی، عدم توجہی کی وجہ سے جہلم سے راولپنڈی، جہلم۔ سےپنڈدادنخان، جہلم سے چکوال، جہلم سے گوجرانوالہ، جہلم سے لاہور، جہلم سے سرگودھا، جہلم سے میر پور سمیت دیگر علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں فی سواری کے حساب سے غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے کرایوں میں من مانے اضافہ کر کے غریب مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کر رکھا ہے کرایوں کا تعین کرنے والے ذمہ داران سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کئے ہوئے ہے شہر کی سماجی ، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلی پنجاب،سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں فرض شناس،ایماندار سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو تعینات کیا جائے تاکہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے




