تاندلیانوالہ ستیانہ فیصل آباد روڈ پر حادثات معمول بن گئے،چوہدری شہزاد اختر

تاندلیانوالہ(پوائنٹ پاکستان )سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شہزاد اختر نے ایک نجی تقریب میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا تاندلیانوالہ ستیانہ روڈ پر آئے روز حادثات معمول بن چکے۔جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکیں اور کئی شہری عمر بھر کیلئے معذور بھی ہوئے۔انہوں حادثات کی سب سے بڑی مین شاہراہ پر ریفلیکٹر،ڈیوائیڈر اور لائن نا ہونا ہے۔اگر انتظامیہ پنجاب کی اس اہم شاہراہ پر ریفلیکٹر ،ڈیوائیڈر اور لائنیں ہی لگوا دے تو اس سے حادثات میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔چوہدری شہزاد اختر نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے فیصل آباد کو صوبہ کے دیگر شہروں سے ملانے والی یہ مین شاہراہ آپکی توجہ کی منتظر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں