پوائنٹپاکستان (ویب ڈیسک)بھارت کراچی نہ پہنچ سکا تو اس کے انتہا پسند شہریوں نے حیدرآباد دکن میں “کراچی بیکری” پر حملہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں واقع مشہور کراچی بیکری پر بے جے پی کے انتہاپسندوں نے حملہ کیا اور بیکری کو نقصان پہنچایا۔
بھارت میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ
کراچی کی بندرگاہ نہ سہی، کراچی بیکری ہی سہی
حیدرآباد (انڈیا) — بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع مشہور ’کراچی بیکری‘ پر بی جے پی کے انتہا پسند کارکنوں نے حملہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بیکری کا نام تبدیل کیا جائے کیونکہ اس میں “کراچی” کا حوالہ پاکستان سے جوڑا جاتا ہے۔
مظاہرین نے دکان کے باہر شدید نعرے بازی کی اور مالک کو دھمکیاں دیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی اور کچھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ایک بیکری کا نام بھی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ سکتا ہے تو بھارت میں اقلیتوں کی سلامتی کیسے ممکن ہے؟ کچھ افراد نے طنزیہ انداز میں کہا: “جب کراچی کی بندرگاہ نہیں لے سکتے تو کراچی بیکری ہی سہی!”




