باپ نے 3 سالہ بیٹے کو دیوار سے دے مارا، بچہ جاں بحق

رائے ونڈ (پوائنٹ پاکستان ) رائے ونڈ میں انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔پولیس کے مطابق ملزم ندیم عمر نے بیوی سے جھگڑے کے بعد 3 سالہ بچے کو دیوار سے دے مارا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھجوا دیا۔
جبکہ سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی، سی سی پی او لاہور نے سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی، جلد گرفتار کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں