فیصل آباد ،(پوائنٹ پاکستان) ڈجکوٹ، کھائی میں گری کار کو نکالنے میں شہریوں کی مدد کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل بشارت علی تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شہید ہوگئے۔ آئی جی پنجاب کا فرض کی ادائیگی میں شہید ہونے والے بشارت علی کو خراج عقیدت۔
شہید 6 بچوں کے باپ تھے۔ آئی جی پنجاب نے شہید کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرنے کی ہدایت۔ ایک ہی خاندان کا دوسرا سپوت، شہید بشارت علی کے بھائی ریاض اس سے قبل پولیس مقابلے میں شہید ہوئے تھے۔




