اسلام آباد:( پوائنٹ پاکستان) سماجی کارکن اور لاپتا افراد کے لیے آواز اٹھانے والی آمنہ مسعود جنجوعہ نے الزام لگایا ہے کہ لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کمیشن کے سامنے پیش ہونے والی خواتین کو ہراساں کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو کے پروگرام ” کیپیٹل ٹاک” میں گفتگو کرتے آمنہ مسعود جنجوعہ نے بتایا کہ پٹھان فیملی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا شوہر لاپتا ہے ، وہ جب لاپتہ افراد کے لیے بنائے کمیشن میں پیش ہوئی تو کمیشن کے سربراہ جاوید اقبال نے کہا تم اتنی خوبصورت ہو تمھیں شوہر کی کیا ضرورت ہے۔
چئیر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹ آمنہ مسعود جنجوعہ نے مزید کہا کہ اس خاتون نے مجھے کہا کہ آئندہ وہ کبھی کمیشن میں پیش نہیں ہوں گی ۔اب بتائیں کہ لاپتا افراد کمیشن کیسے لاپتا افراد کو بازیاب کراسکتا ہے۔
آپ اتنی خوبصورت ہیں آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے
یہ الفاظ تھے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ،سابق قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان،سابق چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن،سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے لاپتہ شخص کی بیوی سے جو فریاد لے کر آئی تھی
اس کو گھسیٹ کر لانا چاہئے pic.twitter.com/j26Kyr36Ip— Khurram Abbas Bhatti (@KhurramBhatti01) July 7, 2022




